بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستانکراچی، سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی، سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے میڈیا کو بتایا گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کیخلاف شاہ لطیف ٹائون میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دوطرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواس جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے جن میں سے 3 کی شناخت جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان عرف فرید کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

حکام کے مطابق مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور سپاہی راجہ جنید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے گھر کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جس کے پیش نظر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا، حکام نے بتایا کہ گھر میں ڈرموں کے اندر آئی ای ڈیز تیار کی جا رہی تھیں، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹس برآمد کی ہیں جنہیں ڈی فیوز کرنے کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دیگر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!