بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اقتدار حالیہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنیوالے اتحاد کے حوالے کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ عبوری حکومت سبکدوش ہو رہی ہے، عام انتخابات میں ووٹرز، سیاسی جماعتوں نے مثال قائم کی جس سے مستقبل میں جمہوری طریقہ کار مضبوط ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی منتخب حکومت کے آنے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے، امید ہے بنگلہ دیش میں جمہوری عمل، آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کو جاری رکھا جائیگا۔
انہوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار کامیابی کی بھی تعریف کی اور پارٹی کے سربراہ طارق الرحمان کو مبارکباد دی۔


