منگل, فروری 17, 2026
ہومتازہ ترینوفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا منصونہ تیار

وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو سبسڈی دینے کا منصونہ تیار

پاور ڈویژن نے مستقبل میں بجلی پر صارفین کو سبسڈی دینے سے متعلق پلان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کو پاکستانی حکام کی جانب سے حالیہ ٹیرف سے متعلق ری سٹرکچرنگ اور سبسڈی پر بریفنگ دی جائیگی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق مستقبل میں صرف مستحق صارفین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سبسڈی دی جائیگی اور بی آئی ایس پی سے ڈیٹا لیکر ماہانہ انکم کو مد نظر رکھتے ہوئے سبسڈی دی جائیگی۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کیساتھ ملکر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مستقبل میں صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائیگی، کراس سبسڈی یا دیگر صارفین یا شعبے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائیگا اور مستحق صارفین کو صرف بجٹڈ سبسڈی دی جائیگی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی کو ختم کیا جائیگا اور اسکو آئندہ بجٹ میں رکھا جائیگا۔

واضح رہے کہ گیس شعبے کی 225ارب روپے کی کراس سبسڈی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!