پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پروگرام کیلئے 20ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فنڈز مستحق خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک1لاکھ 21ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26ہزار سے زائدمزید خاندانوں کو فوری اقساط جاری کی جاسکیں گی جبکہ صوبہ بھر میں اسوقت 43پزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔
حکام کے مطابق صوبے میں اب تک 172ارب روپے سے زائد پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے خرچ کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ اب تک 6 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کامیابی سے کی جاچکی ہے، 1لاکھ 12ہزار سے زائد خاندانوں کو تعمیر مکمل کرنے کیلئے دوسری قسط کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے، 5سال میں 5لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کیا جائیگا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے بڑی تعداد میں مستحق خاندان مستفید ہو رہے ہیں، قرضہ جات کی فراہمی کا عمل آسان اور شفاف رکھا گیا ہے۔


