آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر لوکی فرگوسن اچانک ٹورنامنٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
لوکی فرگوسن منگل کو کینیڈا کیخلاف اپنی ٹیم کے آخری گروپ میچ میں شرکت نہیں کر پائینگے۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کو گھر میں بچے کی ولادت کے پیش نظر رخصت دی گئی ہے، وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کیلئے وطن واپس گئے ہیں۔
کیوی کوچ روب والٹر نے کہا کہ یہ فرگوسن اور انکی اہلیہ ایما کیلئے اہم لمحات ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنے گھر پر موجود ہونگے۔
کوچ نے امید ظاہر کی کہ وہ سپر 8 مرحلے سے پہلے واپس آئینگے جبکہ انکی جگہ کائل جیمنسن کو موقع مل سکتا ہے۔


