پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کرکٹ میں سیاسی مداخلت کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری کرکٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے، نااہل افراد کو عہدوں اور ٹیم سے بھی باہر کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے سیاسی مداخلت اور ذاتی ایجنڈے کے خاتمے تک وہ ٹیم نہیں بن سکتے جو کبھی ہوا کرتی تھی۔


