منگل, فروری 17, 2026
ہومپاکستانوفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے بچے کی پیدائش پر والد کی چھٹی...

وفاقی محتسب انسداد ہراسیت نے بچے کی پیدائش پر والد کی چھٹی بھی لازم قرار دیدی

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیٹرنٹی رخصت سے انکار والدین کی مشترکہ ذمہ داری اور بچے کے بہترین مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

ذرائع کے مطابق بینک افسر سید باسط علی کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی محتسب انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کہا کہ پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسمنٹ کے مترادف ہے، بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں، پیٹرنٹی رخصت سے انکار والدین کی مشترکہ ذمہ داری اور بچے کے بہترین مفاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

سربراہ فوسپاہ نے بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازمی قرار دیتے ہوئے سٹیٹ بینک پر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد عائد کردیا۔

فوسپاہ نے جرمانے کی رقم میں سے 4لاکھ شکایت گزار افسر کو ادا کرنے جبکہ ایک لاکھ کی رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست گزار کو مختلف تنخواہ کیساتھ 30دن کی پیٹرنٹی رخصت دینے کا حکم دیا جبکہ سٹیٹ بینک کو میٹرنٹی اور پیٹرنی رخصت ایکٹ 2023ء کے تحت پالیسی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!