سڈنی (شِنہوا) بونڈائی بیچ پر دہشت گردانہ حملے کے ملزم نوید اکرم کو پیر کے روز پہلی مرتبہ سڈنی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر بڑے پیمانے پر ہلاکت خیز فائرنگ کے 59 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
نوید اکرم کو سپر میکس جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ 14 دسمبر 2025 کو ہونے والے حملے کے بعد ہسپتال سے فارغ کئے جانے کے بعد اسے اسی جیل میں رکھا گیا ہے۔
24 سالہ ملزم پر اس حملے کے متعلق 59 الزامات عائد کئے گئے ہیں، جن میں قتل کے 15 اور دہشت گردی کی ایک دفعہ شامل ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کے روز ہونے والی سماعت کے دوران نوید اکرم بیشتر وقت خاموش رہے اور اس نے صرف اسی وقت بات کی جب سماعت کرنے والے مجسٹریٹ براہ راست اس سے مخاطب ہوئے۔
عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ملزم کے وکیل نے کہا کہ یہ کہنا بہت قبل از وقت ہو گا کہ ان کے موکل کیا اپیل دائر کریں گے۔
مقدمے کی اگلی سماعت اب اپریل میں ہو گی۔


