منگل, فروری 17, 2026
ہومانٹرٹینمنٹسوشل میڈیا محض رابطے کا ذریعہ نہیں، باقاعدہ کاروبار بن چکا ہے،...

سوشل میڈیا محض رابطے کا ذریعہ نہیں، باقاعدہ کاروبار بن چکا ہے، اداکارہ نادیہ افغان

معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ افغان نے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا محض رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ باقاعدہ کاروبار بن چکا ہے۔

ایک شو میں انہوں نے سیلیبریٹیز کے سوشل میڈیا پر دکھاوے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اداکاروں کو انکی سوشل میڈیا پر موجودگی کی بنیاد پر کام ملتا ہے حالانکہ میں اور سلیم اچھے اداکار ہیں لیکن زیادہ فالوونگ رکھنے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہ ٹھیک ہے، وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں اسلام کے بارے میں مطالعہ کر رہی ہوں اور اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ انسان کو اپنی نجی زندگی کو حد درجہ خفیہ رکھنا چاہئے، اللہ نے ہمیں سکھایا ہے کہ اپنی پرائیویٹ چیزیں چھپا کر رکھیں، ہمیں لو پروفائل رہنا چاہئے، اب میں نے بہت سی چیزیں شیئر کرنا چھوڑ دی ہیں، میں صرف چند قریبی دوستوں کیساتھ باتیں شیئر کرتی ہوں نظر بد کی وجہ سے، میں اب یہ پوسٹ نہیں کرتی کہ دوستو! میں یہاں کافی پی رہی ہوں وغیرہ۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا مکمل طور پر چھوڑنا ممکن نہیں کیونکہ یہ پیشہ ورانہ ضرورت بن چکا ہے تاہم اب میں اپنی ذاتی زندگی کو زیادہ نجی اور محفوظ رکھنا ترجیح دیتی ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!