مارننگ شو کی معروف معروف و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے بڑے بچوں کو سوشل میڈیا پر نمایاں نہیں کرتی اور اسکی ایک اہم وجہ ٹرولنگ ہے۔
ایک یوٹیوب شو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بڑے بچوں کی تصاویر شیئر کرنا کیوں بند کر دی ہیں، جب ہمارے بچے ٹین ایج میں داخل ہوئے تو ہم نے ایک موقع پر خاندانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، بچوں نے بھی اپنے دوستوں کیساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس کے بعد لوگوں نے منفی تبصرے کرنا شروع کر دئیے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے اور یاسر کیلئے ٹرولنگ ہمارے کام کا حصہ ہے لیکن ہمارے بچوں کیلئے ایسا نہیں ہونا چاہئے وہ اس سے دل برداشتہ ہو گئے تھے، تب مجھے احساس ہوا کہ وہ ابھی سوشل میڈیا کیلئے تیار نہیں ہیں اسلئے ہم نے انکی تصاویر پوسٹ کرنا بند کر دیں۔
ندا یاسر نے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا بالاج ابھی کم عمر ہے اور اسے ٹرولنگ کا اندازہ نہیں، اگرچہ اس کے لمبے بالوں پر تنقید ہوئی تھی جس کے بعد اس نے بال کٹوا لئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرا بڑا بیٹا فلم میکنگ میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس وقت فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔


