منگل, فروری 17, 2026
ہومتازہ ترینبہارتہوار کی تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی ہانگ کانگ میں سیاح...

بہارتہوار کی تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی ہانگ کانگ میں سیاح امڈ آئے

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے مین لینڈ میں بہار تہوار کی 9 روزہ تعطیلات کے پہلے دن اتوار کے روز سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث ہانگ کانگ کے سیاحتی مقامات اور تجارتی مراکز میں گہماگہمی شروع ہوگئی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے ( ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق رات 9 بجے تک 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد سیاح ہانگ کانگ پہنچ چکے تھے۔

مین لینڈ سے آنے والے سیاح بڑی تعداد میں ہانگ کانگ کے شاپنگ مالز میں نظر آئے جہاں ان میں سے بہت سے افراد گھوڑے کا سال منانے کے لئے گھوڑے کے نقش و نگار والے خالص سونے سے تیار کردہ زیورات اور آرائشی اشیاء خریدنے آئے تھے۔

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں لوگ لی تُونگ سٹریٹ کے پاس سے گزر رہے ہیں-(شِنہوا)

ایچ کے ایس اے آر کی حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے اپنی بلاگ پوسٹ میں اندازہ ظاہر کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں اوسطاً یومیہ آمد میں 6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر میں نئے چینی سال کی مختلف تقریبات جن میں فلوٹ پریڈ، آتش بازی کا مظاہرہ، گھوڑوں کی دوڑ اور فٹ بال میچز شامل ہیں، دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو تہوار کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کریں گی۔

مقامی اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری سے 13 فروری تک ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 16.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!