منگل, فروری 17, 2026
ہومتازہ ترینسیچھوان میں دیو ہیکل پانڈا بچے بہار کے تہوار کی خوشیاں بانٹ...

سیچھوان میں دیو ہیکل پانڈا بچے بہار کے تہوار کی خوشیاں بانٹ رہے ہیں

چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں بدھ کے روز 30 دیو ہیکل پانڈا کے بچے دو بریڈنگ مراکز میں جمع ہوئے تاکہ دنیا بھر کے ناظرین کو بہار کے تہوار کی مبارکباد دے سکیں۔

پانڈا کے یہ تمام بچے سال 2025 میں پیدا ہوئے۔ انہیں چائنہ کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر برائے دیو ہیکل پانڈا اور چھنگ دو ریسرچ بیس برائے دیو ہیکل پانڈا بریڈنگ میں رکھا گیا ہے۔

سال 2025 میں ان دونوں اداروں نے مجموعی طور پر 45 پانڈا بچوں کی کامیابی سے پرورش کی۔

چھٹی کے موقع پر پیغام دینے کی یہ تقریب مسلسل تیسرے سال ہو رہی ہے۔ یہ پروگرام دونوں تحقیقاتی مراکز کے درمیان تعاون اور مربوط ترقی کو اجاگر کرتا ہے۔

"اس سال کا بہار کا تہوار جسے نیا چینی قمری سال بھی کہا جاتا ہے 17 فروری کو منایا جائے گا۔

چھنگ دو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے صوبہ سیچھوان میں 30 دیو ہیکل پانڈا کے بچوں کو اکٹھا کیا گیا

تقریب کا مقصد دنیا بھر کے ناظرین کو بہار کی مبارکباد دینا تھا

دیو ہیکل پانڈا کے یہ 30 بچے 2025 میں پیدا ہوئے

یہ پانڈا چائنہ چین کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر برائے دیو ہیکل پانڈا کے ہیں

چھنگ دو ریسرچ بیس آف جیانٹ پانڈا بریڈنگ بھی اس میں شامل تھی

سال 2025 میں دونوں اداروں نے مجموعی طور پر 45 پانڈا کی بریڈنگ کی

چھٹی کی یہ تقریب مسلسل تیسرے سال منعقد کی جا رہی ہے

یہ اقدامات دونوں ریسرچ مراکز کے تعاون کو اجاگر کرتے ہیں

اس سال کا بہار کا تہوار 17 فروری کو منایا جائے گا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!