پیر, فروری 16, 2026
ہومانٹرنیشنلترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی مالی معاونت سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں،...

ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی مالی معاونت سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں، اقوام متحدہ سربراہ

ادیس ابابا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنے وعدوں کی تکمیل کرنی چاہیے اور 2035 تک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے ترقی پذیر ممالک کو سالانہ 13 کھرب امریکی ڈالر فراہم کرنے چاہئیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے یہ مطالبہ افریقی یونین (اے یو) کے سربراہان مملکت و حکومت کے 39 ویں باقاعدہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جو ہفتے کے روز ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں اے یو ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوا۔

گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی کو ترجیح دینا چاہیے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی موافقت کے لئے مالی وسائل کو تین گنا کریں اور 2035 تک ترقی پذیر ممالک کے لئے سالانہ 13 کھرب امریکی ڈالر فراہم کریں۔

گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض اور لوگوں کے روزگار پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی جا رہی ہے۔ افریقہ نے اس بحران میں نہ ہونے کے برابر حصہ ڈالا ہے لیکن وہ اوسط سے زیادہ تیزی سے درجہ حرارت میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر افریقہ اپنے قابل تجدید وسائل، خصوصاً شمسی توانائی کے وسیع ذخائر سے بھرپور استفادہ کرے تو وہ دنیا کا صاف توانائی کا بڑا مرکز بن سکتا ہے، کیونکہ دنیا کی بہترین شمسی صلاحیت کا 60 فیصد افریقہ میں موجود ہے۔ تاہم عالمی صاف توانائی سرمایہ کاری میں افریقہ کو محض دو فیصد حصہ ملتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!