پیر, فروری 16, 2026
ہومپاکستانممکنہ پی ٹی آئی دھرنا، پارلیمنٹ ہاؤس و ڈی چوک جانیوالے تمام...

ممکنہ پی ٹی آئی دھرنا، پارلیمنٹ ہاؤس و ڈی چوک جانیوالے تمام راستے بند

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی صحت کے معاملے پر دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد میں گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک جانیوالے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں۔

مین شاہراہ دستور کو بھی بلاک کر کے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ڈی چوک سے ریڈ زون جانیوالے راستے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

سرینا چوک سے پارلیمنٹ ہائوس کی طرف آنیوالی ٹریفک کو بھی روک لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پیدل جانیوالوں کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے مین گیٹ کو بھی بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اقبال آفریدی اور عمیر نیازی کو بھی ریڈیو پاکستان چوک پر روک دیا گیا۔

پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی فتح اللہ خان کی پولیس سے تکرار بھی ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!