جمعہ, فروری 13, 2026
ہومتازہ ترینچینی حکام کی بچوں کے فارمولہ دودھ کی مصنوعات پر زیادہ سخت...

چینی حکام کی بچوں کے فارمولہ دودھ کی مصنوعات پر زیادہ سخت حفاظتی کنٹرول کی تاکید

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے تحفظ خوراک دفتر اور ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) نے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کے فارمولا دودھ کے معیار اور حفاظت کی نگرانی سخت کردیں۔ یہ ہدایت نیسلے کی جانب سے مصنوعات کی احتیاطاً حالیہ واپسی کے بعد دی گئی ہے۔

ایس اے ایم آر نے ایک بیان میں کہا کہ اس واپسی کی وجہ بعض بیچز میں باسیلس سیریئس بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے قے آور زہریلے مادے کی موجودگی کا انکشاف تھا۔ دونوں اداروں نے نیسلے چائنہ پر زور دیا ہے کہ وہ چینی مین لینڈ میں فروخت کئے گئے مخصوص بیچز کی واپسی کا عمل مکمل کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک چین میں اس زہریلے مادے سے آلودہ فارمولہ دودھ کے استعمال سے زہرخورانی کا کوئی تصدیق شدہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ایس اے ایم آر نے مقامی ریگولیٹرز کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ پیداوار کے پورے سلسلے میں خطرات پر قابو پانے کے اقدامات مضبوط بنائیں، تمام مینوفیکچررز کو زہریلے مادے کی جانچ یقینی بنانے، خام مال کی سخت جانچ پڑتال کرنے اور مصنوعات کے فیکٹری سے باہر جانے سے پہلے معائنہ مزید سخت کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ بچوں کے فارمولہ دودھ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!