جمعہ, فروری 13, 2026
ہومانٹرٹینمنٹاے آئی نے ہالی ووڈ انڈسٹری کو بھی ہلاکر رکھ دیا

اے آئی نے ہالی ووڈ انڈسٹری کو بھی ہلاکر رکھ دیا

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اور براڈ پٹ کی ایک اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فلم انڈسٹری میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں، ویڈیو میں دونوں اداکار ایک چھت پر لڑائی کے منظر میں دکھائی دے رہے ہیں جسے فلمساز رواری رابنسن نے شیئر کیا ہے بعد میں رابنسن نے اسکے مختلف ورژنز بھی جاری کئے جن میں مکالمے، کردار اور کیمرے کے زاویے مختلف تھے مگر لڑائی کے بنیادی مناظر اور ماحول یکساں رہے۔

سکرین رائٹر ریٹ ریس نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہالی ووڈ کیلئے یہ خطرے کی گھنٹی ہے اور مستقبل میں ایک شخص کمپیوٹر پر بیٹھ کر بالکل ہالی ووڈ جیسی فلم بنا سکے گا، اگر کوئی ایسا شخص کرسٹوفر نولان جیسی مہارت اور ذوق رکھتا ہو تو یہ حیرت انگیز کام سامنے لا سکتا ہے، ہالی ووڈ طویل عرصے سے نوجوان اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو تخلیقی میدان میں محدود کرتا رہا ہے مگر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوان تخلیق کار بھی اعلی معیار کے مواد تخلیق کر سکیں گے۔

یہ بحث 2023 کی رائٹرز اور اداکاروں کی ہڑتال کے بعد زور پکڑ گئی، جس میں یونینز نے اسٹوڈیوز کو خبردار کیا تھا کہ وہ بغیر اجازت یا معاوضے کے اے آئی کے ذریعے اسکرپٹس یا اداکاروں کی ڈیجیٹل نقول نہ بنائیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر مختلف ردعمل ظاہر کیے ہیں، کچھ نے اسے تشویش ناک قرار دیا ہے جبکہ دیگر نے اس کے معیار پر سوال اٹھایا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!