جمعہ, فروری 13, 2026
ہومانٹرنیشنلطالبان پر پابندیاں، سلامتی کونسل نے نگران ٹیم کی مدت میں توسیع...

طالبان پر پابندیاں، سلامتی کونسل نے نگران ٹیم کی مدت میں توسیع کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرنیوالی ٹیم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

قرارداد کو تمام 15 ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا ہے جس کے تحت مانیٹرنگ ٹیم کا مینڈیٹ 17فروری 2027 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

قرارداد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کی پاکستان نے بھی حمایت کی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں جیسے تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی، داعش خراسان اور القاعدہ پاکستان کیخلاف سنگین دہشتگرد حملوں میں ملوث رہی ہیں، حالیہ مہینے میں دہشتگرد حملوں میں 80افراد جاں بحق ہوئے، افغان سرزمین کو ہمسایہ ممالک کیخلاف کارروائیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور طالبان کو اسکا سدباب کرنا ہوگا، افغانستان کو عالمی برادری کا ذمہ دار رکن بننے کیلئے دہشتگرد گروہوں کیخلاف واضح اور موثر اقدامات کرنا ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!