جمعہ, فروری 13, 2026
ہومتازہ ترینچین کا ڈبلیو ٹی او پینل کے قیام کے لئے یورپی یونین...

چین کا ڈبلیو ٹی او پینل کے قیام کے لئے یورپی یونین کی درخواست پر افسوس کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے ضروری معیاری اختراعی حقوق (ایس ای پیز) سے متعلق چینی عدالتی فیصلوں کے جواب میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ثالثی پینل کے قیام کے لئے درخواست دینے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے معاہدات و قانون کے شعبے کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے ثالثی طریقہ کار کے مطابق اس درخواست کو مناسب انداز میں نمٹائے گا اور اپنے جائز حقوق و مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔

12 فروری کو جنیوا کے وقت کے مطابق یورپی یونین نے اعلان کیا کہ وہ ایس ای پیز کے لائسنسوں کے مقدمات سے متعلق عدالتی فیصلوں پر چین کے ساتھ اپنے تنازع کے سلسلے میں ڈبلیو ٹی او پینل کے قیام کی درخواست کرے گی۔

عہدیدار نے زور دیا کہ چین تخلیقی ملکیتی حقوق (آئی پی آر) کے تحفظ کو بڑی اہمیت دیتا آیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے قواعد اور اپنے الحاق کے وعدوں کی سختی سے پابندی کرتے ہوئے چین نے تخلیقی ملکیتی حقوق کی قانون سازی اور نفاذ کو مسلسل بہتر بنایا ہے جس کے نتائج سب پر عیاں ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!