صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، جاپان کی شراکت داری مختلف شعبہ جات پر محیط، عالمی امن، استحکام و ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔
بدھ کو جاری بیان کے مطابق جاپان کے قومی دن و سالگرہ پر صدر زرداری نے اپنے خط میں جاپانی شہنشاہ ناروہیتو، ملکہ اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ شراکت داری مختلف شعبہ جات پر محیط اور بین الاقوامی امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے جاپانی شہنشاہ اور ملکہ کی صحت و سلامتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور جاپانی عوام کیلئے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی دعاء کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے شہنشاہ ناروہیتو کی رہنمائی میں پاکستان اور جاپان کے تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مضبوط اور گہرے ہوتے رہیں گے۔


