جمعرات, فروری 12, 2026
ہومانٹرٹینمنٹکامیڈین سہیل احمد کو متعارف کرانے میں میرا اہم کردار، اداکار منور...

کامیڈین سہیل احمد کو متعارف کرانے میں میرا اہم کردار، اداکار منور سعید

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور مایہ ناز اداکار منور سعید نے اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار و کامیڈین سہیل احمد کو مرکزی دھارے کے میڈیا میں متعارف کرانے میں میرا اہم کردار رہا ہے۔

اداکار کے مطابق سہیل احمد اداکاری کے شعبے میں آنا چاہتے تھے ہم دونوں کی مرحوم اداکار اسد بخاری سے دوستی تھی، سہیل احمد اسی حوالے سے میرے پاس آئے اور اداکاری کا موقع مانگا۔

منور سعید کا کہنا تھا کہ میں نے سہیل احمد کو متعارف کروایا اور اسکے بعد ان کی کامیابی کی داستان سب کے سامنے ہے، آج سہیل احمد پاکستان کے ورسٹائل اور باصلاحیت فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انکی مقبولیت ملک سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر منور سعید کے اس بیان کو خوب سراہا جا رہا ہے اور مداح دونوں فنکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!