اسلام آباد میں ہونیوالے تباہ کن خودکش حملے کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزری میں پاکستان میں موجود اور سفر کرنیوالے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری عوامی اجتماعات اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسرنو جائزہ لیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ مقامی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہیں۔


