وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر نگرانی خصوصی ویڈیو لنک اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کی دو روزہ رپورٹ پیش کی، اجلاس میں ہوم سیکرٹری احمد جاوید قاضی، کمشنر، ہیلتھ، پی ایچ اے، پولیس اور سکیورٹی حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ آج بسنت میلے کا آخری روز ہے، رات کو پتنگ بازی بند کر دی جائیگی جبکہ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔
انکا کہنا تھا کہ بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور کے شہریوں کا تعاون بھی قابل تحسین ہے، آخری روز بھی پتنگ بازی کے قواعد و ضوابط پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


