جمعرات, فروری 5, 2026
ہومپاکستانلاہور، بسنت پر مذہبی ہم آہنگی و امن برقرار رکھنے کیلئے مختلف...

لاہور، بسنت پر مذہبی ہم آہنگی و امن برقرار رکھنے کیلئے مختلف پابندیاں عائد

لاہور میں بسنت پر مذہبی ہم آہنگی اور امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے، کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگیں بھی نہیں اڑائی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے، بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گڈا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے سخت کارروائی کرینگے، دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔

لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!