وزیراعظم شہباز شریف روان ماہ کی تیرہ سے پندرہ تاریخ تک جرمنی کا تین روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔
دورے کے دوران وزیراعظم میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے، وزیراعظم سائیڈ لائن پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
وزیراعظم کا یہ دورہ دو طرفہ ہوگا، دورے کے دوران دونوں ممالک کے دوران تجارت معیشت پر گفتگو ہوگی۔


