جمعرات, فروری 5, 2026
ہومتازہ ترینبھارت کیخلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، سلمان علی...

بھارت کیخلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، سلمان علی آغا

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بنگلادیشی ہمارے بھائی ہیں، ہم پاکستان کیلئے بنگلادیش کی حمایت کے شکر گزار ہیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ میچ ہوگا یا نہیں اس کا اندازہ نہیں جو حکومت کہے گی اس کے مطابق ہی چلیں گے تاہم بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے جس کیلئے بہت پرجوش ہوں اور امید ہے میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایشیا کپ کے بعد سے اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، پچھلے 6 ماہ سیاچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس مرتبہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور امید ہے باقی ٹیموں کیخلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

قومی کپتان نے کہا کہ سری لنکا میرے دوسرے گھر کی طرح ہے اور لوگ بہت اچھی اخلاق والے ہیں، یہاں آ کر ہمیشہ اچھا محسوس کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!