جمعرات, فروری 5, 2026
ہومانٹرٹینمنٹگلوکار بلال سعید کی آواز میں بسنت کی مناسبت سے نیا گانا...

گلوکار بلال سعید کی آواز میں بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز

پنجاب حکومت نے لاہور میں 3روزہ بسنت کی تقریبات کے آغاز سے پہلے اس تہوار کیلئے خصوصی گانا ریلیز کیا ہے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے گلوکار بلال سعید کی آواز میں بسنت کے تہوار کی مناسبت سے نیا گانا پھر آئی بسنت ریلیز کیا گیا ہے۔

گانے کی میوزک ویڈیو میں ماڈل اور اداکار نبیل زبیری کے ساتھ فوڈ بلاگر علی رحمن بھی نظر آ رہے ہیں اور اسکی شوٹنگ لاہور کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے۔

بسنت کا 3روزہ تہوار 6فروری کو لاہور میں شروع ہونیوالا ہے اور اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ کے قریب بعض علاقوں میں حفاظتی خدشات کے پیش نظر جشن منانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7فروری کو لبرٹی چوک میں بسنت منانے کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6اور 7فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!