ہالی ووڈ میں عالمی شہرت حاصل کرنے کے بعد بھارتی سنیما میں واپسی سے متعلق 43سالہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں واپس آ رہی ہوں اور بھارت میں فلم کر رہی ہوں کیونکہ اگر بھارتی سنیما میں واپسی کا کوئی اور طریقہ ہوتا تو وہ یہی ہو سکتا تھا۔
ایک انٹرویو میں ڈان اور کرش فلم فرنچائز میں واپسی سے متعلق افواہوں پر سوال کے جواب میں پریانکا چوپڑا نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم میں ان میں سے کسی کے بارے میں بات کر سکتی ہوں یا نہیں۔
پریانکا چوپڑا کے آئندہ منصوبوں میں ہالی ووڈ فلم دی بلف شامل ہے جو 25فروری کو ڈیجیٹل ریلیز کیلئے تیار ہے جبکہ فلم وارانسی اگلے سال ریلیز ہونے کا امکان ہے۔


