آئی ایس پی آر نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ‘کشمیر ہے پاکستان’ ترانہ جاری کردیا۔
ترانے میں کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے، ترانے کے دل میں اترنے والے بول کشمیر ہے پاکستان اس اٹل حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔
ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور ان کے زندہ و جاوید جذب حب الوطنی کو انتہائی مثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔
ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔


