جمعرات, فروری 5, 2026
ہومتازہ ترینٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا نہ ہونے پر 70ارب نقصان کا...

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا نہ ہونے پر 70ارب نقصان کا خدشہ

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے سے انکارپر پریشان آئی سی سی نے معاملہ سلجھانے کیلئے تگ و دو شروع کردی ہے اور پاکستان کو آمادہ کرنے کیلئے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمران خواجہ پاکستان سے بیک ڈور رابطوں کے ذریعے بات چیت اور پیس میکر کا کردار ادا کرینگے، پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہونے پر 70ارب کے نقصان کا خدشہ ہے، دونوں ممالک میں میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے گٹھ جوڑ پر عالمی سطح پر بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں۔

اس سلسلے میں سابق انگلش کرکٹر مارک بوچر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا، بنگلا دیش کو دوسرے وینیو پر کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ بھارت جہاں چاہتا ہے کھیلتا ہے، مارک بوچر نے پاکستان کے فیصلے کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ماننا پڑیگا پاکستان نے اس دفعہ بڑا زبردست کام کیا، پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا واحد موقع تھا، پاک بھارت میچ دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!