جمعرات, فروری 5, 2026
ہومانٹرنیشنلامریکہ ایران جوہری مذاکرات کل عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونگے

امریکہ ایران جوہری مذاکرات کل عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونگے

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے التواء سے متعلق گردش کرنیوالی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور دونوں ممالک نے باضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے کہ مذاکرات جمعے کی صبح 10بجے مسقط میں ہی ہونگے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکا کیساتھ جوہری امور پر بات چیت طے شدہ وقت کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوگی، انہوں نے مذاکرات کے انعقاد کیلئے سہولیات فراہم کرنے پر عمان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جس سے مسقط کے سفارتی کردار کو ایک بار پھر عالمی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دو سینئر امریکی عہدیداروں نے بھی میڈیا سے گفتگو میں اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیساتھ مذاکرات عمان میں ہی ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!