جمعرات, فروری 5, 2026
ہومانٹرنیشنلغزہ، اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی جاں بحق، دو نومولود بچے...

غزہ، اسرائیلی فضائی حملوں میں 24 فلسطینی جاں بحق، دو نومولود بچے بھی شامل

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی کھلی جارحیت جاری اور تازہ اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جاں بحق ہونیوالوں میں دو نومولود بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں خواتین، بچوں اور ایک ڈیوٹی پر موجود طبی اہلکار کی بھی جان گئی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں تین عسکری رہنماؤں کو ہدف بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حملے فوری ردعمل کے طور پر کئے گئے، بعض کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب غزہ میں موجود اس کے فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی شدید زخمی ہوا۔

غزہ کے شفا ہسپتال کے حکام کے مطابق شمالی غزہ کے طفاح علاقے میں ایک عمارت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 11افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ نے سیزفائر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ زمینی صورتحال سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنگ رکی نہیں ہے۔

غزہ کے صحت حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 556فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں نصف سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں، اسرائیل کے مطابق اس دوران اسکے چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ادھر رفح بارڈر کراسنگ پر آمد و رفت محدود رہی، جہاں مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اگرچہ انسانی امداد میں کچھ اضافہ ہوا ہے، تاہم سیزفائر معاہدے کے کئی اہم نکات، جن میں غزہ کی تعمیر نو اور بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی شامل ہے، تاحال تعطل کا شکار ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!