جمعرات, فروری 5, 2026
ہومپاکستانپاکستان کا کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ

پاکستان کا کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ

پاکستان نے کالعدم بی ایل اے پر عالمی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے مکمل استثنیٰ کیساتھ کارروائیاں کر رہے، سلامتی کونسل بیرونی سرپرستی میں خطے کے امن کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد گروہوں کیخلاف موثر اقدامات اٹھائے۔

سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں کو نئی زندگی ملی ہے، ان گروہوں میں فتنہ الخوارج، تحریک طالبان پاکستان اور فتن الہندوستان بلوچ لبریشن آرمی اور اس کی مجید بریگیڈ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد گروہ افغان سرزمین سے تقریبا مکمل استثنیٰ کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں، پاکستان کے مشرقی ہمسایئے کی کھلی حمایت سے یہ گروہ پاکستان کے اندر سفاکانہ دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہی کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، ان حملوں میں 48بے گناہ شہری شہید ہوئے جسے پاکستان نے دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا۔

انہوں نے عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ ایسے دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر اقدامات کرے جو بیرونی سرپرستی اور مالی معاونت کے ذریعے خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

پاکستان نے بی ایل اے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقدام کو دہشت گردی کیخلاف عالمی کوششوں کیلئے ناگزیر قرار دے دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!