جمعرات, فروری 5, 2026
ہومانٹرنیشنلایران کی بڑی کامیابی، امریکا مذاکرات ترکیے سے عمان منتقل کرنے پر...

ایران کی بڑی کامیابی، امریکا مذاکرات ترکیے سے عمان منتقل کرنے پر رضا مند

ایران نے امریکا کو مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کیلئے رضا مند کر لیا جو واشنگٹن کیساتھ حالیہ کشیدگی میں تہران کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے، ایران نے دوطرفہ مذاکرات ترکیہ سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اب جمعہ کے روز عمان میں ہونگے۔

اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران کی واشنگٹن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیاری مکمل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!