سال 2025 میں چین کی بہترین ویزا پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ برس چین نے ویزا فری بنیادوں پر آنے والےتقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ افراد کو خوش آمدید کہا۔
یہ تعداد چین میں مجموعی بین الاقوامی آمد کا 73 اعشاریہ 1 فیصد بنتی ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 49 اعشاریہ 5 فیصد اضافے کو ظاہر کر رہی ہے۔
چین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع اہم مرکز چھونگ چھنگ میں غیر ملکیوں کی آمد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جیسا کہ وہاں غیر ملکیوں کے لئے زندگی پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ریونڈا اِگلیسیاس آسکر یانکو، چھونگ چھنگ میں مقیم غیر ملکی
"میرا نام آسکر ہے۔ میرا تعلق کیوبا سے ہے۔ تقریباً پچھلے دس برس سے میں بیس بال کوچ کے طور پر یہاں کام کر رہا ہوں اور رہائش اختیار کئے ہوئے ہوں۔
میرے خیال میں چین میں رہنا اور کام کرنا بہت آسان ہے۔ مجھے چین واقعی پسند ہے۔ چین ایک نہایت محفوظ ملک ہے۔ میں کئی بار میٹرو میں اپنا موبائل فون بھول گیا تھا لیکن کسی نے نہ فون اٹھایا نہ لیپ ٹاپ یا کوئی اور چیز۔ سب کچھ وہیں موجود ہوتا ہے۔ آپ جس وقت چاہیں واپس آ سکتے ہیں۔ میرے لئے چین رہنے کو ایک بہت محفوظ جگہ ہے۔
یہاں علاج معالجے میں بھی بہت آسانیاں ہیں۔ میری اہلیہ نے انشورنس کروائی تھی۔ مجھے گھٹنے کی چوٹ لگی اور ہم ہسپتال گئے۔ ہم نےانشورنس سے فائدہ اٹھایا اور میرے گھٹنے کی بڑی سرجری ہوئی۔ مجھے اے سی ایل چوٹ لگی اور گھٹنے میں آدھا مصنوعی جوڑ لگایا گیا۔
درحقیقت میں بہت اچھا محسوس کرتا ہوں۔ تقریباً نو ماہ کی بحالی کے بعد میں دوبارہ کام پر واپس آیا۔ میں نے یہاں بیس بال کھیلنا بھی شروع کر دیا۔ ڈاکٹر، نرسیں اور ہسپتال سمیت سب کچھ شاندار تھا، واقعی بہت اچھا۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جیسیکا کلیئر ایڈسن، چھونگ چھنگ میں مقیم غیر ملکی
"میں جیسیکا ہوں۔ میں آئرلینڈ سے ہوں اور تقریباً دس برس سے چھونگ چھنگ میں رہ رہی ہوں۔
عام طور پر یورپ کے مقابلے میں یہاں سب کچھ بہت آسان ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ کو بل کس طرح ادا کرنا ہوتا ہے۔ یہ سب کچھ آپ کے فون پر دستیاب ہے۔ اگر آپ کو کار کی ضرورت ہو ، کھانا یا سودا سلف منگوانا ہو تو چین میں یہ سب کچھ بے حد آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
میں چین میں کام کرنا بہت پسند کرتی ہوں۔ یہاں کے لوگ نہایت کشادہ دل ہیں، دوستانہ مزاج رکھتے ہیں اور پیار کرنے والے ہیں۔
یہاں لوگوں کو آپ سے مل کر اور بات چیت کر کے خوش ہوتی ہے۔ اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہو تو وہ خوش دلی سے مدد بھی کرتے ہیں۔
آئندہ گرمیوں میں میرے والدین پہلی بار یہاں آئیں گے۔ ایک ماہ کی ویزا فری پالیسی کے باعث ان کا چین آنا بہت آسان ہو گیاہے۔ وہ بس ہوائی جہاز کا ٹکٹ لیں اور چھونگ چھنگ آ جائیں۔
اسی لئے میں بے حد پُرجوش ہوں اور چین میں ان سے پہلی ملاقات کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں۔”
چھونگ چھنگ، چین سےشنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ویزا فری پالیسیوں کے باعث چین میں غیر ملکیوں کی آمد میں اضافہ
سال 2025 میں تقریباً 3 کروڑ 10 لاکھ غیرملکیوں نے سہولت سے فائدہ اٹھایا
یہ تعداد مجموعی بین الاقوامی آمد کا 73 اعشاریہ 1 فیصد بنتی ہے
چین کا جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنا
لوگوں کا دوستانہ مزاج اور کھلا سماجی ماحول غیر ملکیوں کو پسند آیا
غیر ملکیوں کے مطابق چین میں روزمرہ زندگی محفوظ اور سہل ہے
موبائل ادائیگیاں، آن لائن ٹرانسپورٹ اور صحت کی سہولیات نمایاں
چھونگ چنگ نے غیر ملکیوں کے لئے گھر جیسا ماحول فراہم کیا


