جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومپاکستانپاکستان کا سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ

پاکستان کا سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ

پاکستان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہے ہیں، سارک کا فورم بھارت کی وجہ سے چل نہیں رہا ہے اس وجہ سے ہم علاقائی ممالک کیساتھ روابط قائم کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستان کے افغانستان کے حوالے سے خدشات ہیں، پاکستان اور چین کا افغانستان پر موقف یکساں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!