وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان تندرست، پمز میں معمول کا طبی معائنہ کیا گیا۔
جاری بیان میں عطاء تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل تندرست ہیں، آنکھوں کے طبی ماہرین نے بانی کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا تھا، ان ہی کی ہدایت پر بانی کو ہفتے کی رات پمز لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 20 منٹ تک ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔
عطاء تارڑ نے بتایا کہ یہ تمام کارروائی بانی پی ٹی آئی کی تحریری رضا مندی کے بعد کی گئی جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔


