جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومانٹرنیشنلبھارت میں ہوائی جہاز گر کر تباہ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت...

بھارت میں ہوائی جہاز گر کر تباہ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ سمیت 5 افراد ہلاک

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار اور 2 پائلٹس سمیت 5 افراد بدھ کے روز ایک فضائی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ چھوٹا طیارہ مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 249 کلومیٹر جنوب مشرق میں ضلع پونا کے بارامتی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

بھارت کے شہری ہوابازی کے نگران ادارے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جہاز میں سوار کوئی بھی شخص حادثے سے بچ نہیں سکا۔

ڈی جی سی اے کی رپورٹ کے مطابق دیگر 2 مسافروں میں ایک ذاتی حفاظتی افسر اور ایک اٹینڈنٹ شامل تھا۔

شہری ہوابازی کے نگران ادارے نے بتایا کہ حادثے کا شکار جہاز لیئر جیٹ 45، جسے وی ایس آر ایوی ایشن چلا رہی تھی بارامتی میں اترنے کے دوران گر کرتباہ ہوا۔

حکام کے مطابق 66 سالہ اجیت پوار ممبئی سے پونے جا رہے تھے تاکہ دیہی ادارے کے جاری انتخابات کے لئے مہم میں شرکت کر سکیں۔

وی ایس آر وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ نئی دہلی میں واقع ایک نجی ایوی ایشن کمپنی ہے جو چارٹر فلائٹس فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی باقاعدہ ایئر لائن نہیں چلاتی بلکہ گاہکوں کے لئے حسب ضرورت نجی جیٹ پروازیں فراہم کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!