لہاسا (شِنہوا) چین نے باضابطہ طور پر تبتی طب میں بیماریوں کی درجہ بندی اور کوڈ جاری کر دیا ہے جو تبتی طب میں بیماریوں کی درجہ بندی کے لئے ایک قومی معیار ہے۔
اس معیار کو قومی انتظامیہ برائے روایتی چینی طب کی نگرانی میں مرتب کیا گیا ہے اور یہ یکم اپریل سے نافذ ہوگا۔ ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق یہ ملک میں اقلیتی قومیتوں کی طب کے لئے بیماریوں کی درجہ بندی کا پہلا قومی نظام ہے۔
شی زانگ یونیورسٹی آف تبتی میڈیسن کی صدر اور تبتی طب کے معیار کے ورکنگ گروپ کی سربراہ میما نے کہا کہ یہ معیار تبتی طب کے بنیادی نظریات اور طبی تشخیصی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس میں تبتی طب کے ذریعے قابل علاج بیماریوں کو 15 بڑی اقسام اور 97 ذیلی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک جامع اصطلاحات اور ضابطے کا جدول بھی تیار کیا گیا ہے جس میں 3ہزار سے زائد بیماریوں کو منفرد شناختی نمبر اور نام دیئے گئے ہیں۔
میما نے کہا کہ یہ اقدام تبتی طب کی معیار سازی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور تبتی طبی خدمات کی منظم اور سائنسی ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔


