پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں قومی انسداد پولیو کا آغاز 2 فروری سے ہوگا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور نے کہا ہے کہ لاہور میں مہم کا دورانیہ 7 روز جبکہ دوسرے اضلاع میں 4روز ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 1کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔
عدیل تصور نے کہا کہ مہم کے دوران 2 لاکھ سے زیادہ ورکر حصہ لیں گے۔


