جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومتازہ ترینپرو ہاکی لیگ کے دوسرے رائونڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان...

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے رائونڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے رائونڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے سکواڈ کا اعلان کیا جس کے مطابق محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کرینگے، 20رکنی سکواڈ میں چھ آفیشلز شامل ہیں۔

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے بھی سکواڈ نمائندگی کریگا۔

پرو لیگ کے سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گی ہیں، گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا اور منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، پرو لیگ کے دوسرے رائونڈ میں پاکستان دس فروری کو آسٹریلیا، گیارہ فروری کو جرمنی، تیرہ فروری کو آسٹریلیا اور چودہ فروری کو جرمنی سے میچ کھیلے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!