جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومپاکستانبسنت، لاہور انتظامیہ نے مفت ٹرانسپورٹ پلان کو حتمی شکل دے دی

بسنت، لاہور انتظامیہ نے مفت ٹرانسپورٹ پلان کو حتمی شکل دے دی

لاہور انتظامیہ نے بسنت کے دوران حکومت کے مفت ٹرانسپورٹ پلان کو حتمی شکل دے دی۔

کمشنر لاہور کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی، نجی رائیڈر کمپنیاں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی، بسنت کے دوران سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز سے بھی بسیں مانگی گئی ہیں۔

پلان کے مطابق لاہور کے 24روٹس پر مفت ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جائیگی، لاہور کے فیڈر روٹس سے 228 بسیں، میٹرو بس سروس کی 64 بسیں، مختلف سرکاری کالجز کی 54 اور یونیورسٹیز کی 73 بسیں مفت ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کریں گی۔

کمشنر لاہور کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین سے یومیہ تقریبا اڑھائی لاکھ افراد سفر کر سکیں گے، میٹرو بس سے یومیہ گجومتہ تا شاہدرہ 87ہزار افراد مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت لے سکیں گے جبکہ لاہور کے فیڈر روٹس کے ذریعے یومیہ ایک لاکھ 27ہزار افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی گنجائش موجود ہوگی۔

پلان کے مطابق رانا ٹائون تا ریلوے سٹیشن 13بسیں، آر اے بازار تا چونگی 4، بھٹی چوک تا شاد باغ 5 بسیں، ڈپو چوک تا چونگی 4 اور کنال سے جناح ٹرمینل تک 12 بسیں چلیں گی۔

ریلوے سٹیشن تا گلشن راوی 8، وحدت روڈ تا قرطبہ چوک 11، آر اے بازار تا ناصر باغ 13 بسیں اور پرانا کاہنہ تا آر اے بازار 19، بھٹی چوک تا آر اے بازار 19بسیں اور جناح بس ٹرمینل تا بی آر بی 17بسیں چلائی جائیں گی۔

پلان کے مطابق مجموعی طور پر بسوں کے ذریعے یومیہ 5لاکھ 16ہزار افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا انتظام ہوگا جبکہ نجی کمپنی کے 5ہزار رکشوں کی برانڈنگ کر کے انہیں بھی مفت ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!