لاہور ہائیکورٹ نے 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی بارے درخواست پر فریقین کو 10فروری تک شق وار جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
بدھ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 8ویں جماعت کی طالبہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما اور نفسیات پر منفی اثرات ڈال رہا ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، استدعا ہے کہ 16سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، یہ حکومت کا پالیسی میٹر بھی ہونا چاہئے۔
عدالت نے وزارت قانون و انصاف، پی ٹی اے سمیت تمام فریقین کو 10 فروری تک شق وار جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


