جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومانٹرنیشنلچین کی ایئروبیٹک ٹیم کے جے-10 طیارے ایئر شو کے لئے سنگاپور...

چین کی ایئروبیٹک ٹیم کے جے-10 طیارے ایئر شو کے لئے سنگاپور پہنچ گئے

سنگاپور (شِنہوا) چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس کی بایی ایئروبیٹک ٹیم کے 7جے-10لڑاکا طیارے سنگاپور کے چھانگی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ یہ طیارے 3 سے 8 فروری تک مقررہ 10 ویں سنگاپور ایئر شو میں شرکت کریں گے۔

پی ایل اے ایئر فورس کے ترجمان شئی پینگ نے بتایا کہ یہ اس ایئروبیٹک ٹیم کا بیرون ملک فضائی کرتب دکھانے کا 13 واں مظاہرہ ہے اور فروری 2020 کے 7 ویں ایڈیشن کے بعد سنگاپور ایئر شو میں ان کی واپسی کی علامت ہے۔ ان طیاروں کے ساتھ ایک وائی وائی- 20 اے ٹینکر طیارہ بھی رہا جس نے سنگاپور کے راستے میں دوران پرواز ان طیاروں کو ایندھن فراہم کیا۔

ٹیم دیگر شریک ممالک کے طیاروں کے ساتھ متعدد فضائی کرتب پیش کرے گی۔ پرواز کے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کا ہوائی اڈہ اور فضائی مظاہرے کی فضائی حدود مختلف مقامات پر واقع ہیں، فضائی کرتب سمندر کے اوپر انجام دیئے جائیں گے۔

یہ ایئروبیٹک ٹیم 64 سال قبل قائم کی گئی تھی اور اب تک 180 سے زائد ممالک اور خطوں کے 800 سے زیادہ وفود کے لئے 800 سے زائد مرتبہ فضائی مظاہرے کر چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!