بیجنگ (شِنہوا) چین میں بانس کی صنعت کی سالانہ پیداواری مالیت 520 ارب یوآن (تقریباً 74.4 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے جس میں بانس کی 15 ہزار سے زائد اقسام کی مصنوعات دستیاب ہیں۔
جنگلات اور سبزہ زاروں کی قومی انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پلاسٹک کی جگہ بانس کے استعمال کو تیز کرنے کے 3 سالہ ایکشن پلان کے تحت حکومت نے صنعتی درجہ بندی کو فروغ دینے کے لئے معاون پالیسیاں نافذ کی ہیں۔
اس وقت چین میں بانس کی پروسیسنگ کے 10 ہزار سے زائد ادارے موجود ہیں جو پوری صنعتی چین کے ذریعے 2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد کے روزگار کا ذریعہ ہیں۔
چین میں تقریباً 80 لاکھ ہیکٹر پر محیط بانس کے جنگلات ہیں جہاں سے سالانہ 15 کروڑ ٹن بانس پیدا ہوتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران ملک کا مقصد گردشی معیشت کو فروغ دینے کے لئے پالیسی معاونت کو مزید بہتر بنانا اور مسابقتی بانس انڈسٹریل کلسٹرز بنانے کے لئے تکنیکی اور صنعتی اختراع کے انضمام کو گہرا کرنا ہے۔


