جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومپاکستانخستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل، والڈ سٹی لاہور نے 346 عمارتیں...

خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل، والڈ سٹی لاہور نے 346 عمارتیں خطرناک قرار دیدیں، رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بسنت سے قبل والڈ سٹی لاہور نے خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کرتے ہوئے 346 عمارتیں خطرناک قرار دے دیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں خستہ حال عمارتوں میں سے 183 ناقابل مرمت جبکہ 163 عمارات قابل مرمت قرار دی گئیں، انتہائی خستہ خطرناک 92 عمارتیں خالی کروا لی گئی ہیں جبکہ 254 عمارات تاحال آباد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آباد عمارتوں میں 103عمارتیں ناقابل مرمت اور 151قابل مرمت قرار دی گئیں ہیں، خالی کرائی گئی عمارتوں میں 80 عمارتیں قابل مسمار جبکہ 12 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کیلئے غیر محفوظ ہیں، غیر محفوظ عمارتوں کی چھتوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بسنت کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کو خطرناک چھتیں اور عمارات کے حصے سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بسنت کے دوران پولیس اور پیرا فورس کی تعیناتی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!