جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومانٹرنیشنلبرطانوی وزیراعظم بدھ سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

برطانوی وزیراعظم بدھ سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر برطانوی وزیراعظم کیر سٹارمر 28 سے 31 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان گو جیا کن نے معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگست 2024 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے سٹارمر کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات کی تھی اور اسی سال نومبر میں ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس نے چین برطانیہ تعلقات کو بہتری اور ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔

گو جیا کن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی حیثیت سے چین اور برطانیہ کے درمیان رابطے برقرار رکھنا اور تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے اور یہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 8 سال میں کسی برطانوی وزیراعظم کے اس پہلے دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ سٹارمر سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم لی چھیانگ ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی بھی ان سے ملیں گے۔ دونوں فریقین دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

بیجنگ کے علاوہ سٹارمر اس دورے میں شنگھائی بھی جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!