جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومتازہ ترینچین کا ملازمتوں پر اے آئی اثرات کے خلاف...

چین کا ملازمتوں پر اے آئی اثرات کے خلاف پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

بیجنگ (شِنہوا) چین تیزی سے پھیلتی ہوئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کے روزگار پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لئے پالیسی اقدامات متعارف کرائے گا کیونکہ تیز رفتاری سے ٹیکنالوجی کے استعمال نے ملک کی روزگار کی منڈی کی ساخت کو بدل دیا ہے۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اے آئی کے اثرات سے نمٹنے اور روزگار کے فروغ کے لئے ایک سرکاری دستاویز جاری کی جائے گی۔

وزارت کے مطابق اے آئی سے متعلق پالیسی کے ساتھ ساتھ اہم صنعتوں کے لئے ہدف پر مبنی روزگار کی معاونت بھی فراہم کی جائے گی اور ترجیحی گروہوں، جن میں یونیورسٹی گریجویٹس اور ملازمت کے خواہاں دیگر نوجوان افراد شامل ہیں، کے لئے امداد کو بھی وسعت دی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!