جمعہ, جنوری 30, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے پر توجہ دے،...

پاکستان ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے پر توجہ دے، عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان میں ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس بیس بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ریونیو بڑھانے کیلئے آلودگی کی حوصلہ شکنی کی بھی تجویز دی ہے۔

یہ تجویز عالمی بینک نے جنوبی ایشیاء میں ترقی کے موضوع پر رپورٹ میں دی ہے۔

بینک کے مطابق پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی قلت والے ممالک میں شامل ہے جہاں ناقص آبپاشی نظام اور غیر موثر زرعی طریقوں سے پانی ضائع ہو رہا ہے، پنجاب میں جدید آبپاشی منصوبے سے 57 فیصد پانی کی بچت ہوئی جبکہ جدید زرعی منصوبوں سے فصلوں کی پیداوار میں 14 سے 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جنوبی ایشیا میں زیر زمین پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، پاکستان میں بجلی اور گیس کی سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جارہا ہے، سبسڈی اصلاحات سے غلط تقسیم، مالی نقصان، سرکلر ڈیٹ میں کمی آئیگی، ایندھن پر دی جانیوالی سبسڈی کو سماجی تحفظ کے پروگراموں پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کیلئے کلائمیٹ رسک فیسلٹی قائم کی جارہی ہے، بی آئی ایس پی کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مزید موثر بنایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران بی آئی ایس پی کے ذریعے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو امداد دی گئی، پاکستان اور مالدیپ میں امداد کیلئے خود رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!