بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایشوریا رائے بچن کے علاوہ شاید ہی کوئی اداکارہ ہو جسے واقعی قدرتی طور پر خوبصورت کہا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنے حالیہ یوٹیوب ویلاگ میں بالی ووڈ میں قدرتی خوبصورتی اور پلاسٹک سرجریز کے عام رجحان سے متعلق کھل کر بات کی ہے، اس دوران جب انکے باورچی دلیپ کمار نے انکی چمکتی جلد کی تعریف کی تو فرح نے ہنستے ہوئے اسے اپنی قدرتی چمک اور قدرتی خوبصورتی قرار دیا۔
بعد ازاں اسی گفتگو کے دوران انہوں نے فلم انڈسٹری کے بدلتے ہوئے بیوٹی سٹینڈرڈز پر بھی طنزیہ انداز میں بات کی۔
انہوں نے مذاق کرنے کے انداز میں کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایشوریا رائے بچن کے علاوہ شاید ہی کوئی اداکارہ ہو جسے واقعی قدرتی طور پر خوبصورت کہا جا سکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اگر وہ ہدایتکاری میں واپس آئیں گی تو شاہ رخ خان کیساتھ ہی فلم بنائیں گی ورنہ وہ یوٹیوب پر ہی کام جاری رکھیں گی۔


