منگل, جنوری 27, 2026
ہومانٹرنیشنلامریکہ، ایران کشیدگی، مغربی ممالک اور مشرق و سطیٰ کے درمیان فضائی...

امریکہ، ایران کشیدگی، مغربی ممالک اور مشرق و سطیٰ کے درمیان فضائی آپریشن متاثر

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث مغربی ممالک اور مشرق وسطیٰ کے درمیان فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی اسرائیل کیلئے پروازیں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب کینیڈا نے اسرائیلی شہر تل ابیب کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں۔

نیدر لینڈز نے متحدہ عرب امارات کیلئے فضائی آپریشن روک دیا ہے تو فرانس نے بھی مشرق وسطیٰ کیلئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

اس کے علاوہ جرمنی اور آسٹریا نے ایران کیلئے فضائی سروس روک دی ہے جبکہ امریکا نے اسرائیل کیلئے پروازوں میں احتیاطی تبدیلیاں کی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!